سورہ Sad — آیت 65

صٓ · 38:65 · 65/88

قُلْ إِنَّمَآ أَنَا۠ مُنذِرٌ ۖ وَمَا مِنْ إِلَـٰهٍ إِلَّا ٱللَّهُ ٱلْوَٰحِدُ ٱلْقَهَّارُ

Qul innama ana munthirunwama min ilahin illa Allahu alwahidualqahhar

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

کہہ دو کہ میں تو صرف ہدایت کرنے والا ہوں۔ اور خدائے یکتا اور غالب کے سوا کوئی معبود نہیں

محمد جوناگڑھی

کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف خبردار کرنے واﻻ ہوں اور بجز اللہ واحد غالب کے اور کوئی ﻻئق عبادت نہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

(اے نبیؐ)اِن سے کہو”میں تو بس خبر دار کردینے والا ہوں۔ کوئی حقیقی معبُود نہیں مگر اللہ ، جو یکتا ہے، سب پر غالب

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

(اے نبی ﷺ !) کہہ دیجیے کہ میں تو بس ایک خبردار کرنے والا ہوں اور نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے اور ہرچیز پر پوری طرح چھایا ہوا ہے