سورہ Saba — آیت 45

سبا · 34:45 · 45/54

وَكَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَمَا بَلَغُوا۟ مِعْشَارَ مَآ ءَاتَيْنَـٰهُمْ فَكَذَّبُوا۟ رُسُلِى ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

Wakaththaba allatheena minqablihim wama balaghoo miAAshara ma ataynahumfakaththaboo rusulee fakayfa kana nakeer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے تکذیب کی تھی اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا تھا یہ اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے تو انہوں نے میرے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ سو میرا عذاب کیسا ہوا

محمد جوناگڑھی

اور ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی ہماری باتوں کو جھٹلایا تھا اور انہیں ہم نے جو دے رکھا تھا یہ تو اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے، پس انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا، (پھر دیکھ کہ) میرا عذاب کیسا (سخت) تھا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھُٹلا چکے ہیں۔ جو کچھ ہم نے اُنہیں دیا تھا اُس کی عُشرِ عَشیر کو بھی یہ نہیں پہنچے ہیں۔ مگر جب انہوں نے میرے رسُولوں کو جھُٹلایا تو دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے اور یہ تو اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا تھا } تو انہوں نے میرے رسولوں ؑ کو جھٹلایا پس کیسی رہی (ان کے لیے) میری پکڑ