سورہ Qaf — آیت 35
قٓ · 50:35 · 35/45
لَهُم مَّا يَشَآءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ
Lahum ma yashaoona feehawaladayna mazeed
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
وہاں وہ جو چاہیں گے ان کے لئے حاضر ہے اور ہمارے ہاں اور بھی (بہت کچھ) ہے
محمد جوناگڑھی
یہ وہاں جو چاہیں انھیں ملے گا (بلکہ) ہمارے پاس اور بھی زیاده ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہاں ان کے لیے وہ سب کچھ ہو گا جو وہ چاہیں گے، اور ہمارے پاس اس سے زیادہ بھی بہت کچھ ان کے لیے ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ان کے لیے اس میں وہ سب کچھ ہوگاجو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس مزید بھی بہت کچھ ہے