سورہ Maryam — آیت 94
مریم · 19:94 · 94/98
لَّقَدْ أَحْصَىٰهُمْ وَعَدَّهُمْ عَدًّا
Laqad ahsahum waAAaddahum AAadda
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اُس نے ان (سب) کو (اپنے علم سے) گھیر رکھا اور (ایک ایک کو) شمار کر رکھا ہے
محمد جوناگڑھی
ان سب کو اس نے گھیر رکھا ہے اور سب کو پوری طرح گن بھی رکھا ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
سب پر وہ محیط ہے اور اس نے اُن کو شمار کر رکھا ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اس نے ان سب کا احاطہ کر رکھا ہے اور پوری پوری گنتی کر رکھی ہے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
ان سب کو اس نے گھیر رکھا ہے اور سب کو پوری طرح گن بھی رکھا ہے.[1]
حواشی
[1] یعنی آدم سے لے کر صبح قیامت تک جتنے بھی انسان، جن ہیں، سب کو اس نے گن رکھا ہے، سب اس کے قابو اور گرفت میں ہیں، کوئی اس سے مخفی ہے اور نہ مخفی رہ سکتا ہے۔