سورہ Maryam — آیت 13
مریم · 19:13 · 13/98
وَحَنَانًا مِّن لَّدُنَّا وَزَكَوٰةً ۖ وَكَانَ تَقِيًّا
Wahananan min ladunnawazakatan wakana taqiyya
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور اپنے پاس شفقت اور پاکیزگی دی تھی۔ اور پرہیزگار تھے
محمد جوناگڑھی
اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی بھی، وه پرہیزگار شخص تھا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور اپنی طرف سے اس کو نرم دلی اور پاکیزہ عطا کی، اور وہ بڑا پرہیز گار
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور ہماری طرف سے سوزو گداز والی محبت اور پاکیزگی (اسے عطا ہوئی) اور وہ بہت متقی تھا
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور اپنے پاس سے شفقت اور پاکیزگی بھی[1] ، وه پرہیزگار شخص تھا.
حواشی
[1] حَنَانًا، شفقت، مہربانی، یعنی ہم نے اس کو والدین اور اقربا پر شفقت ومہربانی کرنے کا جذبہ اور اسے نفس کی آلائشوں اور گناہوں سے پاکیزگی وطہارت بھی عطا کی۔