سورہ Ibrahim — آیت 42

ابراہیم · 14:42 · 42/52

وَلَا تَحْسَبَنَّ ٱللَّهَ غَـٰفِلًا عَمَّا يَعْمَلُ ٱلظَّـٰلِمُونَ ۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ ٱلْأَبْصَـٰرُ

Wala tahsabanna Allahaghafilan AAamma yaAAmalu aththalimoonainnama yu-akhkhiruhum liyawmin tashkhasu feehial-absar

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور (مومنو) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں خدا ان سے بےخبر ہے۔ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت کے سبب) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

محمد جوناگڑھی

ناانصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وه تو انہیں اس دن تک مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی ره جائیں گی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اب یہ ظالم لوگ جو کچھ کر رہے ہیں، اللہ کو تم اس سے غافل نہ سمجھو اللہ تو اِنہیں ٹال رہا ہے اُس دن کے لیے جب حال یہ ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور آپ ہرگز نہ سمجھیں اللہ کو غافل اس سے جو یہ ظالم کر رہے ہیں یقیناً وہ انہیں مہلت دے رہا ہے اس دن تک جس میں نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی