سورہ Ibrahim — آیت 27

ابراہیم · 14:27 · 27/52

يُثَبِّتُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱلْقَوْلِ ٱلثَّابِتِ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ وَيُضِلُّ ٱللَّهُ ٱلظَّـٰلِمِينَ ۚ وَيَفْعَلُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ

Yuthabbitu Allahu allatheena amanoobilqawli aththabiti fee alhayatiaddunya wafee al-akhirati wayudilluAllahu aththalimeenawayafAAalu Allahu ma yasha'

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

خدا مومنوں (کے دلوں) کو (صحیح اور) پکی بات سے دنیا کی زندگی میں بھی مضبوط رکھتا ہے اور آخرت میں بھی (رکھے گا) اور خدا بےانصافوں کو گمراہ کر دیتا ہے اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

محمد جوناگڑھی

ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ پکی بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے، دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی، ہاں ناانصاف لوگوں کو اللہ بہکا دیتا ہے اور اللہ جو چاہے کر گزرے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ایمان لانے والوں کو اللہ ایک قولِ ثابت کی بنیاد پر دُنیا اور آخرت دونوں میں ثبات عطا کرتا ہے، اور ظالموں کو اللہ بھٹکا دیتا ہے۔ اللہ کو اختیار ہے جو چاہے کرے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اللہ ثبات عطا کرتا ہے اہل ایمان کو قول ثابت کے ذریعے سے دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی اور گمراہ کردیتا ہے اللہ ظالموں کو اور اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے