سورہ Ghafir — آیت 74
بخشنے والا · 40:74 · 74/85
مِن دُونِ ٱللَّهِ ۖ قَالُوا۟ ضَلُّوا۟ عَنَّا بَل لَّمْ نَكُن نَّدْعُوا۟ مِن قَبْلُ شَيْـًٔا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ ٱلْكَـٰفِرِينَ
Min dooni Allahi qaloo dallooAAanna bal lam nakun nadAAoo min qablu shay-an kathalikayudillu Allahu alkafireen
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
(یعنی غیر خدا) کہیں گے وہ تو ہم سے جاتے رہے بلکہ ہم تو پہلے کسی چیز کو پکارتے ہی نہیں تھے۔ اسی طرح خدا کافروں کو گمراہ کرتا ہے
محمد جوناگڑھی
جو اللہ کے سوا تھے وه کہیں گے کہ وه تو ہم سے بہک گئے بلکہ ہم تو اس سے پہلے کسی کو بھی پکارتے ہی نہ تھے۔ اللہ تعالیٰ کافروں کو اسی طرح گمراه کرتا ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہ جواب دیں گے”کھوئے گئے وہ ہم سے، بلکہ ہم اس سے پہلے کسی چیز کو نہ پکارتے تھے۔“ اِس طرح اللہ کافروں کا گمراہ ہونا متحقق کر دے گا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اللہ کے سوا ؟ وہ کہیں گے : سب گم ہوگئے ہم سے بلکہ ہم نہیں پکار رہے تھے اس سے پہلے کسی بھی شے کو۔ اسی طرح اللہ بھٹکا دیتا ہے کافروں کو۔