سورہ Ghafir — آیت 2
بخشنے والا · 40:2 · 2/85
تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْعَلِيمِ
Tanzeelu alkitabi mina AllahialAAazeezi alAAaleem
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اس کتاب کا اتارا جانا خدائے غالب ودانا کی طرف سے ہے
محمد جوناگڑھی
اس کتاب کا نازل فرمانا اس اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور دانا ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست ہے، سب کچھ جاننے والا ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
نازل کیا جانا ہے اس کتاب کا اس اللہ کی جانب سے جو زبردست ہے صاحب علم ہے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اس کتاب کا نازل فرمانا[1] اس اللہ کی طرف سے ہے جو غالب اور دانا ہے.[2]
حواشی
[1] یا تَنْزِيلٌ ، مُنَزَّلٌ، منزل کے معنی میں ہے، یعنی اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے جس میں جھوٹ نہیں۔ [2] جو غالب ہے، اس کی قوت اور غلبے کے سامنے کوئی پر نہیں مار سکتا۔ علیم ہے، اس سے کوئی ذرہ تک پوشیدہ نہیں چاہے وہ کتنے بھی کثیف پردوں میں چھپا ہو۔