سورہ Fatir — آیت 9

پیدا کرنے والا · 35:9 · 9/45

وَٱللَّهُ ٱلَّذِىٓ أَرْسَلَ ٱلرِّيَـٰحَ فَتُثِيرُ سَحَابًا فَسُقْنَـٰهُ إِلَىٰ بَلَدٍ مَّيِّتٍ فَأَحْيَيْنَا بِهِ ٱلْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ۚ كَذَٰلِكَ ٱلنُّشُورُ

Wallahu allathee arsalaarriyaha fatutheeru sahaban fasuqnahuila baladin mayyitin faahyayna bihi al-ardabaAAda mawtiha kathalika annushoor

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور خدا ہی تو ہے جو ہوائیں چلاتا ہے اور وہ بادل کو اُبھارتی ہیں پھر ہم ان کو ایک بےجان شہر کی طرف چلاتے ہیں۔ پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیتے ہیں۔ اسی طرح مردوں کو جی اُٹھنا ہوگا

محمد جوناگڑھی

اور اللہ ہی ہوائیں چلاتا ہے جو بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر ہم بادلوں کو خشک زمین کی طرف لے جاتے ہیں اور اس سے اس زمین کو اس کی موت کے بعد زنده کردیتے ہیں۔ اسی طرح دوباره جی اٹھنا (بھی) ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہ اللہ ہی تو ہے جو ہواوٴں کو بھیجتا ہے، پھر وہ بادل اُٹھاتی ہیں، پھر ہم اسے ایک اُجاڑ علاقے کی طرف لے جاتے ہیں اور اسی زمین کو جِلا اُٹھاتے ہیں جو مری پڑی تھی۔ مرے ہوئے انسانوں کا جی اُٹھنا بھی اسی طرح ہوگا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اللہ ہی ہے جو ہوائوں کو بھیجتا ہے پھر وہ اٹھا لیتی ہیں بادلوں کو پھر ہم ہانک دیتے ہیں اس (بادل) کو ایک ُ مردہ زمین کی طرف پھر ہم اس سے اس زمین کو زندہ کردیتے ہیں اس کے مردہ ہوجانے کے بعد } اسی طرح سے ہوگا (تمہارا) اٹھایا جانا بھی۔