سورہ Fatir — آیت 31

پیدا کرنے والا · 35:31 · 31/45

وَٱلَّذِىٓ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ مِنَ ٱلْكِتَـٰبِ هُوَ ٱلْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِعِبَادِهِۦ لَخَبِيرٌۢ بَصِيرٌ

Wallathee awhaynailayka mina alkitabi huwa alhaqqu musaddiqanlima bayna yadayhi inna Allaha biAAibadihilakhabeerun baseer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور یہ کتاب جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے برحق ہے۔ اور ان (کتابوں) کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے کی ہیں۔ بےشک خدا اپنے بندوں سے خبردار (اور ان کو) دیکھنے والا ہے

محمد جوناگڑھی

اور یہ کتاب جو ہم نے آپ کے پاس وحی کے طور پر بھیجی ہے یہ بالکل ٹھیک ہے جو کہ اپنے سے پہلی کتابوں کی بھی تصدیق کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی پوری خبر رکھنے واﻻ خوب دیکھنے واﻻ ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

(اے نبیؐ)جو کتاب ہم نے تمہاری طرف وحی کی ذریعہ سے بھیجی ہے وہی حق ہے، تصدیق کرتی ہوئی آئی ہے اُن کتابوں کی جو اِس سے پہلے آئی تھیں۔ بے شک اللہ اپنے بندوں کے حال سے باخبر ہے اور ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور (اے نبی ﷺ !) ہم نے جو وحی بھیجی ہے آپ کی طرف کتاب میں سے وہی حق ہے تصدیق کرتے ہوئے آئی ہے اس (کتاب) کی جو اس سے پہلے موجود ہے یقینا اللہ اپنے بندوں سے خوب باخبر انہیں دیکھنے والا ہے