سورہ Fatir — آیت 25

پیدا کرنے والا · 35:25 · 25/45

وَإِن يُكَذِّبُوكَ فَقَدْ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَـٰتِ وَبِٱلزُّبُرِ وَبِٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُنِيرِ

Wa-in yukaththibooka faqad kaththabaallatheena min qablihim jaat-hum rusuluhum bilbayyinatiwabizzuburi wabilkitabi almuneer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور اگر یہ تمہاری تکذیب کریں تو جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی تکذیب کرچکے ہیں ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتابیں لے لے کر آتے رہے

محمد جوناگڑھی

اور اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے بھی جھٹلایا تھا ان کے پاس بھی ان کے پیغمبر معجزے اور صحیفے اور روشن کتابیں لے کر آئے تھے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اب اگر یہ لوگ تمہیں جھُٹلاتے ہیں تو اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ بھی جھُٹلا چکے ہیں۔ اُن کے پاس ان کے رسُول کھُلے دلائل اور صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب لے کر آئے تھے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اگر یہ لوگ آپ ﷺ کو جھٹلائیں تو جھٹلا چکے ہیں وہ لوگ بھی جو ان سے پہلے تھے ان کے پاس آئے تھے ان کے رسول ؑ واضح نشانیاں صحیفے اور روشن کتابیں لے کر