سورہ At-Tur — آیت 43
طور پہاڑ · 52:43 · 43/49
أَمْ لَهُمْ إِلَـٰهٌ غَيْرُ ٱللَّهِ ۚ سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
Am lahum ilahun ghayru Allahisubhana Allahi AAamma yushrikoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے
محمد جوناگڑھی
کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
کیا اللہ کے سوا یہ کوئی اور معبود رکھتے ہیں؟ اللہ پاک ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
کیا ان کے لیے اللہ کے سوا کوئی اور الٰہ بھی ہے ؟ پاک ہے اللہ اس سے جو شرک یہ کر رہے ہیں۔