سورہ At-Tur — آیت 15

طور پہاڑ · 52:15 · 15/49

أَفَسِحْرٌ هَـٰذَآ أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ

Afasihrun hatha am antum latubsiroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا

محمد جوناگڑھی

(اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اب بتاؤیہ جادُو ہے یا تمھیں سُوجھ نہیں رہا ہے؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

کیا یہ جادو ہے یا تم دیکھ نہیں رہے ہو ؟

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

(اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے[1] ؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو.[2]

حواشی

[1] جس طرح تم دنیا میں پیغمبروں کو جادوگر کہا کرتے تھے، بتلاؤ ! کیا یہ بھی کوئی جادو کاکرتب ہے؟ [2] یا جس طرح تم دنیا میں حق دیکھنے سے اندھے تھے، یہ عذاب بھی تمہیں نظر نہیں آ رہاہے یہ تقریع وتوبیخ کے لیے انہیں کہا جائے گا، ورنہ ہر چیز ان کے مشاہدےمیں آ چکی ہوگی۔