سورہ At-Taghabun — آیت 3
ہار جیت · 64:3 · 3/18
خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ وَإِلَيْهِ ٱلْمَصِيرُ
Khalaqa assamawati wal-ardabilhaqqi wasawwarakum faahsana suwarakumwa-ilayhi almaseer
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی برحکمت پیدا کیا اور اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور صورتیں بھی پاکیزہ بنائیں۔ اور اسی کی طرف (تمہیں) لوٹ کر جانا ہے
محمد جوناگڑھی
اسی نے آسمانوں کو اور زمین کو عدل وحکمت سے پیدا کیا، اسی نے تمہاری صورتیں بنائیں اور بہت اچھی بنائیں اور اسی کی طرف لوٹنا ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اُس نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا ہے، اور تمہاری صورت بنائی اور بڑی عمدہ بنائی ہے، اور اُسی کی طرف آخر کار تمہیں پلٹنا ہے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا حق کے ساتھ اور اس نے تمہاری صورت گری کی تو بہت ہی عمدہ صورت گری کی۔ اور اسی کی طرف (سب کو) لوٹنا ہے۔