سورہ Ash-Shuraa — آیت 6

شورٰی · 42:6 · 6/53

وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ ٱللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَآ أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ

Wallatheena ittakhathoomin doonihi awliyaa Allahu hafeethunAAalayhim wama anta AAalayhim biwakeel

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جن لوگوں نے اس کے سوا کارساز بنا رکھے ہیں وہ خدا کو یاد ہیں۔ اور تم ان پر داروغہ نہیں ہو

محمد جوناگڑھی

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسروں کو کارساز بنالیا ہے اللہ تعالیٰ ان پر نگران ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جن لوگوں نے اُس کو چھوڑ کر اپنے کچھ دُوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں، اللہ ہی اُن پر نگراں ہے، تم ان کے حوالہ دار نہیں ہو

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسرے مددگار بنا رکھے ہیں اللہ ان پر نگران ہے اور (اے نبی ﷺ !) آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور جن لوگوں نے اس کے سوا دوسروں کو کارساز بنالیا ہے اللہ تعالیٰ ان پر نگران[1] ہے اور آپ ان کے ذمہ دار نہیں ہیں.[2]

حواشی

[1] یعنی ان کے عملوں کو محفوظ کررہا ہے تاکہ اس پر ان کو جزا دے۔ [2] یعنی آپ اس بات کے مکلف نہیں ہیں کہ ان کو ہدایت کے راستے پر لگادیں یا ان کے گناہوں پر ان کا مواخذہ فرمائیں، بلکہ یہ کام ہمارے ہیں، آپ کا کام صرف ابلاغ (پہنچا دینا) ہے۔