سورہ Ash-Shu'ara — آیت 166
شعراٗ · 26:166 · 166/227
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
Watatharoona ma khalaqa lakumrabbukum min azwajikum bal antum qawmun AAadoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے ہو
محمد جوناگڑھی
اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور تمہاری بیویوں میں تمہارے ربّ نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور تم چھوڑ دیتے ہو جن کو تمہارے لیے پیدا کیا ہے تمہارے رب نے تمہاری بیویوں میں سے بلکہ تم تو حد سے بڑھنے والے لوگ ہو