سورہ Ash-Shu'ara — آیت 14

شعراٗ · 26:14 · 14/227

وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ

Walahum AAalayya thanbun faakhafuan yaqtuloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ان لوگوں کا مجھ پر ایک گناہ (یعنی قبطی کے خون کا دعویٰ) بھی ہے سو مجھے یہ بھی خوف ہے کہ مجھ کو مار ہی ڈالیں

محمد جوناگڑھی

اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وه مجھے مار نہ ڈالیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور مجھ پر اُن کےہاں ایک جُرم کا الزام بھی ہے ، اس لیے میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے۔“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور میرے ذمے ان کا ایک جرم بھی ہے چناچہ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے قتل کردیں گے