سورہ As-Sajdah — آیت 10

سجدہ · 32:10 · 10/30

وَقَالُوٓا۟ أَءِذَا ضَلَلْنَا فِى ٱلْأَرْضِ أَءِنَّا لَفِى خَلْقٍ جَدِيدٍۭ ۚ بَلْ هُم بِلِقَآءِ رَبِّهِمْ كَـٰفِرُونَ

Waqaloo a-itha dalalnafee al-ardi a-inna lafee khalqin jadeedin bal humbiliqa-i rabbihim kafiroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور کہنے لگے کہ جب ہم زمین میں ملیامیٹ ہوجائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے پروردگار کے سامنے جانے ہی کے قائل نہیں

محمد جوناگڑھی

انہوں نے کہا کیا جب ہم زمین میں مل جائیں گے کیا پھر نئی پیدائش میں آجائیں گے؟ بلکہ (بات یہ ہے) کہ وه لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات کے منکر ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور یہ لوگ کہتے ہیں”جب ہم مٹی میں رَل مِل چکے ہوں گےتوکیا ہم پھر نئے سرے سے پیدا کیے جائیں گے؟“اصل بات یہ ہے کہ یہ اپنے ربّ کی ملاقات کے منکر ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور یہ کہتے ہیں : کیا جب ہم زمین میں تحلیل ہوجائیں گے تو کیا پھر ہم ایک نئی خلقت میں ڈھالے جائیں گے ؟ بلکہ (حقیقت میں) یہ لوگ اپنے رب کی ملاقات کے منکر ہیں

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

انہوں نے کہا کیا جب ہم زمین میں مل جائیں[1] گے کیا پھر نئی پیدائش میں آجائیں گے؟ بلکہ (بات یہ ہے) کہ وه لوگ اپنے پروردگار کی ملاقات کے منکر ہیں.

حواشی

[1] جب کسی چیز پر کوئی دوسری چیز غالب آجائے اور پہلی کے تمام اثرات مٹ جائیں تو اس کی ضلالت (گم ہو جانے) سے تعبیر کرتے ہیں ضَلَلْنَا فِي الأَرْضِ کے معنی ہوں گے کہ جب مٹی میں مل کر ہمارا وجود زمین میں غائب ہو جائے گا۔