سورہ Ar-Rum — آیت 60

روم · 30:60 · 60/60

فَٱصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّ ۖ وَلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ ٱلَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ

Fasbir inna waAAda Allahihaqqun wala yastakhiffannaka allatheena layooqinoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

پس تم صبر کرو بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور( دیکھو) جو لوگ یقین نہیں رکھتے وہ تمہیں اوچھا نہ بنادیں

محمد جوناگڑھی

پس آپ صبر کریں یقیناً اللہ کا وعده سچا ہے۔ آپ کو وه لوگ ہلکا (بے صبرا) نہ کریں جویقین نہیں رکھتے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

پس (اے  نبیؐ)صبر کرو، یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور ہرگز ہلکا نہ پائیں تم کو وہ لوگ جو یقین نہیں لاتے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو (اے نبی ﷺ !) آپ صبر کیجیے بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے اور آپ ﷺ کو ہرگز ہلکا نہ پائیں وہ لوگ جو یقین نہیں رکھتے