سورہ Ar-Ra'd — آیت 34
گرج · 13:34 · 34/43
لَّهُمْ عَذَابٌ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَشَقُّ ۖ وَمَا لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن وَاقٍ
Lahum AAathabun fee alhayatiaddunya walaAAathabu al-akhiratiashaqqu wama lahum mina Allahi min waq
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
ان کو دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی سخت ہے۔ اور ان کو خدا (کے عذاب سے) کوئی بھی بچانے والا نہیں
محمد جوناگڑھی
ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے، اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی زیاده سخت ہے، انہیں اللہ کے غضب سے بچانے واﻻ کوئی بھی نہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ایسے لوگوں کے لیے دنیا کی زندگی ہی میں عذاب ہے، اور آخرت کا عذاب اُس سے بھی زیادہ سخت ہے کوئی ایسا نہیں جو اُنہیں خدا سے بچانے والا ہو
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ان کے لیے عذاب ہے دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت کا عذاب تو اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا اور نہیں ہوگا کوئی بھی ان کو اللہ سے بچانے والا