سورہ Ar-Ra'd — آیت 28
گرج · 13:28 · 28/43
ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ ٱللَّهِ ۗ أَلَا بِذِكْرِ ٱللَّهِ تَطْمَئِنُّ ٱلْقُلُوبُ
Allatheena amanoo watatma-innuquloobuhum bithikri Allahi ala bithikriAllahi tatma-innu alquloob
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
(یعنی) جو لوگ ایمان لاتے اور جن کے دل یادِ خدا سے آرام پاتے ہیں (ان کو) اور سن رکھو کہ خدا کی یاد سے دل آرام پاتے ہیں
محمد جوناگڑھی
جو لوگ ایمان ﻻئے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ایسے ہی لوگ ہیں وہ جنہوں نے (اِس نبی کی دعوت کو) مان لیا اور اُن کے دلوں کو اللہ کی یاد سے اطمینان نصیب ہوتا ہے خبردار رہو! اللہ کی یاد ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوا کرتا ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کے دل اللہ کے ذکر سے مطمئن ہوتے ہیں آگاہ ہوجاؤ ! اللہ کے ذکر کے ساتھ ہی دل مطمئن ہوتے ہیں