سورہ An-Nur — آیت 13
نور · 24:13 · 13/64
لَّوْلَا جَآءُو عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ ۚ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا۟ بِٱلشُّهَدَآءِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ عِندَ ٱللَّهِ هُمُ ٱلْكَـٰذِبُونَ
Lawla jaoo AAalayhibi-arbaAAati shuhadaa fa-ith lam ya'too bishshuhada-ifaola-ika AAinda Allahi humu alkathiboon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
یہ (افتراء پرداز) اپنی بات (کی تصدیق) کے (لئے) چار گواہ کیوں نہ لائے۔ تو جب یہ گواہ نہیں لاسکے تو خدا کے نزدیک یہی جھوٹے ہیں
محمد جوناگڑھی
وه اس پر چار گواه کیوں نہ ﻻئے؟ اور جب گواه نہیں ﻻئے تو یہ بہتان باز لوگ یقیناً اللہ کے نزدیک محض جھوٹے ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
وہ لوگ (اپنے الزام کے ثبوت میں)چار گواہ کیوں نہ لائے؟اب کہ وہ گواہ نہیں لائے ہیں، اللہ کے نزدیک وہی جھُوٹے ہیں۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
کیوں نہیں وہ لے کر آئے اس پر چار گواہ تو جب وہ گواہ نہیں لائے تو اللہ کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں