سورہ An-Nisa — آیت 98
عورت · 4:98 · 98/176
إِلَّا ٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَٰنِ لَا يَسْتَطِيعُونَ حِيلَةً وَلَا يَهْتَدُونَ سَبِيلًا
Illa almustadAAafeena mina arrijaliwannisa-i walwildani layastateeAAoona heelatan wala yahtadoonasabeela
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
ہاں جو مرد اور عورتیں اور بچے بےبس ہیں کہ نہ تو کوئی چارہ کر سکتے ہیں اور نہ رستہ جانتے ہیں
محمد جوناگڑھی
مگر جو مرد عورتیں اور بچے بے بس ہیں جنہیں نہ تو کسی چارہٴ کار کی طاقت اور نہ کسی راستے کا علم ہے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ہاں جو مرد، عورتیں اور بچے واقعی بے بس ہیں اور نکلنے کا کوئی راستہ اور ذریعہ نہیں پاتے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
سوائے ان مردوں عورتیں اور بچوں کے جن کو واقعتا دبا لیا گیا ہو نہ تو وہ کوئی تدبیر کرسکتے ہیں اور نہ وہ راستہ جانتے ہیں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
مگر جو مرد عورتیں اور بچے بے بس ہیں جنہیں نہ تو کسی چارہٴ کار کی طاقت اور نہ کسی راستے کا علم ہے۔[1]
حواشی
[1] یہ ان مردوں، عورتوں اور بچوں کو ہجرت سے مستثنیٰ کرنے کا حکم ہے جو اس کے وسائل سے محروم اور راستے سے بھی بے خبر تھے۔ بچے اگرچہ شرعی احکام کے مکلف نہیں ہوتے لیکن یہاں ان کا ذکر ہجرت کی اہمیت کو واضح کرنے کے لئے کیا گیا ہے کہ بچے تک بھی ہجرت کریں یا پھر یہاں بچوں سے مراد قریب البلوغت بچے ہوں گے۔