سورہ An-Nisa — آیت 86

عورت · 4:86 · 86/176

وَإِذَا حُيِّيتُم بِتَحِيَّةٍ فَحَيُّوا۟ بِأَحْسَنَ مِنْهَآ أَوْ رُدُّوهَآ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ حَسِيبًا

Wa-itha huyyeetum bitahiyyatinfahayyoo bi-ahsana minha aw ruddoohainna Allaha kana AAala kulli shay-in haseeba

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جب تم کو کوئی دعا دے تو (جواب میں) تم اس سے بہتر (کلمے) سے (اسے) دعا دو یا انہیں لفظوں سے دعا دو بےشک خدا ہر چیز کا حساب لینے والا ہے

محمد جوناگڑھی

اور جب تمہیں سلام کیا جائے تو تم اس سے اچھا جواب دو یا انہی الفاظ کو لوٹا دو، بے شبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا حساب لینے واﻻ ہے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور جب کوئی احترام کے ساتھ تمہیں سلام کرے تو اس کو اس سے بہتر طریقہ کے ساتھ جواب دو یا کم از کم اسی طرح ، اللہ ہر چیز کا حساب لینے والا ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جب تمہیں سلامتی کی کوئی دعا دی جائے تو تم بھی سلامتی کی اس سے بہتر دعا دو یا اسی کو لوٹا دو یقیناً اللہ تعالیٰ ہرچیز کا حساب کرنے والا ہے