سورہ An-Nisa — آیت 45

عورت · 4:45 · 45/176

وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَآئِكُمْ ۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَلِيًّا وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ نَصِيرًا

Wallahu aAAlamu bi-aAAda-ikumwakafa billahi waliyyan wakafa billahinaseera

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور خدا تمہارے دشمنوں سے خوب واقف ہے اور خدا ہی کافی کارساز ہے اور کافی مددگار ہے

محمد جوناگڑھی

اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کو خوب جاننے واﻻ ہے اور اللہ تعالیٰ کا دوست ہونا کافی ہے اور اللہ تعالیٰ کا مددگار ہونا بس ہے۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب جانتا ہے اور تمہاری حمایت و مدد گاری کے لیے اللہ ہی کافی ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اللہ تمہارے دشمنوں سے خوب واقف ہے اور اللہ کافی ہے تمہارے ولی اور پشت پناہ ہونے کی حیثیت سے اور وہ کافی ہے تمہارے مددگار ہونے کے اعتبار سے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اللہ تعالیٰ تمہارے دشمنوں کو خوب جاننے واﻻ ہے اور اللہ تعالیٰ کا دوست ہونا کافی ہے اور اللہ تعالیٰ کا مددگار ہونا بس ہے۔