سورہ An-Nisa — آیت 162
عورت · 4:162 · 162/176
لَّـٰكِنِ ٱلرَّٰسِخُونَ فِى ٱلْعِلْمِ مِنْهُمْ وَٱلْمُؤْمِنُونَ يُؤْمِنُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ ۚ وَٱلْمُقِيمِينَ ٱلصَّلَوٰةَ ۚ وَٱلْمُؤْتُونَ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ أُو۟لَـٰٓئِكَ سَنُؤْتِيهِمْ أَجْرًا عَظِيمًا
Lakini arrasikhoonafee alAAilmi minhum walmu'minoona yu'minoona bimaonzila ilayka wama onzila min qablika walmuqeemeenaassalata walmu'toona azzakatawalmu'minoona billahi walyawmi al-akhiriola-ika sanu'teehim ajran AAatheema
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
مگر جو لوگ ان میں سے علم میں پکے ہیں اور جو مومن ہیں وہ اس (کتاب) پر جو تم پر نازل ہوئی اور جو (کتابیں) تم سے پہلے نازل ہوئیں (سب پر) ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور خدا اور روز آخرت کو مانتے ہیں۔ ان کو ہم عنقریب اجر عظیم دیں گے
محمد جوناگڑھی
لیکن ان میں سے جو کامل اور مضبوط علم والے ہیں اور ایمان والے ہیں جو اس پر ایمان ﻻتے ہیں جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا اور نمازوں کو قائم رکھنے والے ہیں اور زکوٰة کے ادا کرنے والے ہیں اور اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہیں یہ ہیں جنہیں ہم بہت بڑے اجر عطا فرمائیں گے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
مگر ان میں جو لوگ پختہ علم رکھنے والے ہیں اور ایماندار ہیں وہ سب اس تعلیم پر ایمان لاتے ہیں جو تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اور جو تم سے پہلے نازل کی گئی تھی۔ اس طرح کے ایمان لانے والے اور نماز و زکوٰة کی پابندی کرنے والے اور اللہ اور روز آخرت پر سچّا عقیدہ رکھنے والے لوگوں کو ہم ضرور اجر عظیم عطا کریں گے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
البتہ جو لوگ ان میں سے پختہ علم والے ہیں اور اہل ایمان ہیں وہ ایمان رکھتے ہیں اس پر جو (اے نبی ﷺ آپ ﷺ پر نازل کیا گیا اور اس پر بھی جو آپ ﷺ سے پہلے نازل کیا گیا اور وہ نماز قائم کرنے والے ہیں زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں اور ایمان رکھنے والے ہیں اللہ پر بھی اور یوم آخرت پر بھی یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم ضرور اجر عظیم عطا فرمائیں گے