سورہ An-Nisa — آیت 143

عورت · 4:143 · 143/176

مُّذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذَٰلِكَ لَآ إِلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ وَلَآ إِلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ ۚ وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُۥ سَبِيلًا

Muthabthabeena bayna thalikala ila haola-i wala ilahaola-i waman yudlili Allahu falantajida lahu sabeela

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

بیچ میں پڑے لٹک رہے ہیں نہ ان کی طرف (ہوتے ہیں) نہ ان کی طرف اور جس کو خدا بھٹکائے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہ پاؤ گے

محمد جوناگڑھی

وه درمیان میں ہی معلق ڈگمگا رہے ہیں، نہ پورے ان کی طرف نہ صحیح طور پر ان کی طرف اور جسے اللہ تعالیٰ گمراہی میں ڈال دے تو تو اس کے لئے کوئی راه نہ پائے گا۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کفر و ایمان کے درمیان ڈانوا ڈول ہیں۔ نہ پورے اس طرف ہیں نہ پورے اُس طرف۔ جسے اللہ نے بھٹکا دیا ہو اس کے لیے تم کوئی راستہ نہیں پا سکتے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یہ اس کے مابین مذبذب (ہو کر رہ گئے) ہیں نہ تو یہ ان کی جانب ہیں اور نہ ہی ان کی جانب ہیں اور جسے اللہ ہی نے گمراہ کردیا ہو تو اس کے لیے تم کوئی راستہ نہ پاؤ گے