سورہ An-Najm — آیت 62

ستارہ · 53:62 · 62/62

فَٱسْجُدُوا۟ لِلَّهِ وَٱعْبُدُوا۟ ۩

Fasjudoo lillahi waAAbudoo

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو

محمد جوناگڑھی

اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جُھک جاؤ اللہ کے آگے اور بندگی بجا لاؤ۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

پس سجدہ کرو اللہ کے لیے اور اسی کی بندگی کرو

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو.[1]

حواشی

[1] یہ مشرکین اور مکذبین کو توبیخ کے لیے حکم دیا۔ یعنی جب ان کامﻌاملہ یہ ہے کہ وہ قرآن کو ماننے کے بجائے، اس کا اسہتزا واستخفاف کرتے ہیں اور ہمارے پیغمبر کے وعظ ونصیحت کاکوئی اثر ان پر نہیں ہو رہا ہے، تو اے مسلمانو ! تم اللہ کی بارگاہ میں جھک کر اور اس کی عبادت واطاعت کا مظاہرہ کر کے قرآن کی تعظیم وتوقیر کا اہتمام کرو۔ چنانچہ اس حکم کی تعمیل میں نبی ﹲ نے اور صحابہ نےسجدہ کیا، حتیٰ کہ اس وقت مجلس میں موجود کفار نے بھی سجدہ کیا۔ جیساکہ احادیث میں ہے۔