سورہ An-Nahl — آیت 126
شہد کی مکھی · 16:126 · 126/128
وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا۟ بِمِثْلِ مَا عُوقِبْتُم بِهِۦ ۖ وَلَئِن صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِّلصَّـٰبِرِينَ
Wa-in AAaqabtum faAAaqiboobimithli ma AAooqibtum bihi wala-in sabartum lahuwakhayrun lissabireen
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور اگر تم ان کو تکلیف دینی چاہو تو اتنی ہی دو جتنی تکلیف تم کو ان سے پہنچی۔ اور اگر صبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے لیے بہت اچھا ہے
محمد جوناگڑھی
اور اگر بدلہ لو بھی تو بالکل اتنا ہی جتنا صدمہ تمہیں پہنچایا گیا ہو اور اگر صبر کرلو تو بےشک صابروں کے لئے یہی بہتر ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور اگر تم لوگ بدلہ لو تو بس اسی قدر لے لو جس قدر تم پر زیادتی کی گئی ہو لیکن اگر تم صبر کرو تو یقیناً یہ صبر کرنے والوں ہی کے حق میں بہتر ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور (اے مسلمانو !) اگر تم بدلہ لو تو اسی قدر جس قدر تمہیں تکلیف دی گئی ہو اور اگر تم صبر کرو تو یہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہتر ہے