سورہ An-Naba — آیت 20
خبر · 78:20 · 20/40
وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
Wasuyyirati aljibalu fakanatsaraba
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ ریت ہو کر رہ جائیں گے
محمد جوناگڑھی
اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور پہاڑ چلائے جائیں گے یہاں تک کہ وہ سراب ہو جائیں گے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور پہاڑ چلا دیے جائیں گے تو وہ ہوجائیں گے چمکتی ہوئی ریت۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے.[1]
حواشی
[1] سَرَابٌ، وہ ریت جو دور سے پانی محسوس ہوتی ہو۔ پہاڑ بھی سراب کی طرح صرف دور سے نظر آنے والی چیز بن کر رہ جائیں گے۔ اور اس کے بعد بالکل ہی معدوم ہو جائیں گے، ان کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا۔ بعض کہتے ہیں کہ قرآن میں پہاڑوں کی مختلف حالتیں بیان کی گئی ہیں، جن میں جمع وتطبیق کی صورت یہ ہے کہ پہلے انہیں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً ( الحاقة: 14 ) 2- وہ دھنی ہوئی روئی کی طرح ہو جائیں گے۔ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ ( القارعة: 5) 3- وہ گرد وغبار ہو جائیں گے۔ فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا ( الواقعة :6)۔ 4- ان کو اڑا دیا جائے گا يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا (طه:105) اور پانچویں حالت یہ ہے کہ وہ سراب ہو جائیں گے۔ یعنی لا شَيْءَ جیسا کہ اس مقام پر ہے۔ ( فتح القدیر ) ۔