سورہ Ali 'Imran — آیت 67

عمران کا خاندان · 3:67 · 67/200

مَا كَانَ إِبْرَٰهِيمُ يَهُودِيًّا وَلَا نَصْرَانِيًّا وَلَـٰكِن كَانَ حَنِيفًا مُّسْلِمًا وَمَا كَانَ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

Ma kana ibraheemuyahoodiyyan wala nasraniyyan walakinkana haneefan musliman wama kana minaalmushrikeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

ابراہیم نہ تو یہودی تھے اور نہ عیسائی بلکہ سب سے بے تعلق ہو کر ایک (خدا) کے ہو رہے تھے اور اسی کے فرماں بردار تھے اور مشرکوں میں نہ تھے

محمد جوناگڑھی

ابراہیم تو نہ یہودی تھے نہ نصرانی تھے بلکہ وه تو یک طرفہ (خالص) مسلمان تھے، وه مشرک بھی نہیں تھے،

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ابراہیم نہ یہودی تھا نہ عیسائی ، بلکہ وہ تو ایک مسلم ِ یکسُو تھا اور وہ ہر گز مشرکوں میں سے نہ تھا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

(تمہیں بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ) ابراہیم ؑ نہ تو یہودی تھے نہ نصرانی بلکہ وہ تو بالکل یکسو ہو کر اللہ کے فرماں بردار تھے اور نہ وہ مشرکوں میں سے تھے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ابراہیم تو نہ یہودی تھے نہ نصرانی تھے بلکہ وه تو یک طرفہ (خالص) مسلمان تھے[1] ، وه مشرک بھی نہیں تھے،

حواشی

[1] حَنِيفًا مُسْلِمًا ( یک طرفہ خالص مسلمان) یعنی شرک سے بیزار اور صرف خدائے واحد کے پرستار۔