سورہ Ali 'Imran — آیت 3
عمران کا خاندان · 3:3 · 3/200
نَزَّلَ عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَنزَلَ ٱلتَّوْرَىٰةَ وَٱلْإِنجِيلَ
Nazzala AAalayka alkitaba bilhaqqimusaddiqan lima bayna yadayhi waanzala attawratawal-injeel
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اس نے (اے محمدﷺ) تم پر سچی کتاب نازل کی جو پہلی (آسمانی) کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور اسی نے تورات اور انجیل نازل کی
محمد جوناگڑھی
جس نے آپ پر حق کے ساتھ اس کتاب کو نازل فرمایا ہے، جو اپنے سے پہلے کی تصدیق کرنے والی ہے، اسی نے اس سے پہلے تورات اور انجیل کو اتارا تھا۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اُس نے تم پر یہ کتاب نازل کی ، جو حق لے کر آئی ہے اور اُن کتابوں کی تصدیق کر رہی ہے جو پہلے سے آئی ہوئی تھیں۔ اس سے پہلے وہ انسانوں کی ہدایت کے لیے تو رات اور انجیل نازل کر چکا ہے،
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اس نے نازل فرمائی ہے آپ پر (اے نبی ﷺ یہ کتاب حق کے ساتھ اور اس نے تورات اور انجیل نازل فرمائی تھیں