سورہ Ali 'Imran — آیت 175

عمران کا خاندان · 3:175 · 175/200

إِنَّمَا ذَٰلِكُمُ ٱلشَّيْطَـٰنُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَآءَهُۥ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ

Innama thalikumu ashshaytanuyukhawwifu awliyaahu fala takhafoohum wakhafooniin kuntum mu'mineen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

یہ (خوف دلانے والا) تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تو اگر تم مومن ہو تو ان سے مت ڈرنا اور مجھ ہی سے ڈرتے رہنا

محمد جوناگڑھی

یہ خبر دینے واﻻ صرف شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے تم ان کافروں سے نہ ڈرو اور میرا خوف رکھو، اگر تم مومن ہو.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اب تمہیں معلوم ہو گیا کہ وہ دراصل شیطان تھا جو اپنے دوستوں سے خواہ مخواہ ڈرارہاتھا۔ لہٰذا آئندہ تم انسانوں سے نہ ڈرنا، مجھ سےڈرنا اگر تم حقیقت میں صاحب ِ ایمان ہو۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

(اے مسلمانو !) یہ شیطان ہے جو تمہیں ڈراتا ہے اپنے ساتھیوں سے تو تم ان سے نہ ڈرو مجھ سے ڈرو اگر تم مؤمن صادق ہو۔