سورہ Al-Qiyamah — آیت 40

قیامۃ · 75:40 · 40/40

أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ

Alaysa thalika biqadirin AAalaan yuhyiya almawta

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟

محمد جوناگڑھی

کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کیا وہ اِس پر قادر نہیں ہے کہ مرنے والوں کو پھر سے زندہ کردے؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ ُ مردوں کو زندہ کردے ؟

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

کیا (اللہ تعالیٰ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے.[1]

حواشی

[1] یعنی جواللہ انسان کو اس طرح مختلف اطوار سے گزار کر پیدا فرماتا ہے کیا مرنے کے بعد دوبارہ اسے زندہ کرنے پر قادر نہیں ہے؟