سورہ Al-Qamar — آیت 6
چاند · 54:6 · 6/55
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَىْءٍ نُّكُرٍ
Fatawalla AAanhum yawma yadAAu addaAAiila shay-in nukur
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
تو تم بھی ان کی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا
محمد جوناگڑھی
پس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے واﻻ ناگوار چیز کی طرف پکارے گا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
پس اے نبیؐ ، اِن سے رُخ پھیر لو۔ جس روز پکارنے والا ایک سخت ناگوار چیز کی طرف پکارے گا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
تو (اے نبی ﷺ !) آپ ان سے صرفِ نظر کر لیجیے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
پس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے واﻻ ناگوار چیز کی طرف پکارے گا.[1]
حواشی
[1] يَوْمَ سے پہلے اذْكُرْ محذوف ہے، یعنی اس دن کو یادکرو۔ نُكُرٌ، نہایت ہولناک اور دہشت ناک مراد میدان محشر اور موقف حساب کے اہوال اور آزمائشیں ہیں۔