سورہ Al-Qamar — آیت 24
چاند · 54:24 · 24/55
فَقَالُوٓا۟ أَبَشَرًا مِّنَّا وَٰحِدًا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذًا لَّفِى ضَلَـٰلٍ وَسُعُرٍ
Faqaloo abasharan minna wahidannattabiAAuhu inna ithan lafee dalalinwasuAAur
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے
محمد جوناگڑھی
اور کہنے لگے کیا ہمیں میں سے ایک شخص کی ہم فرمانبرداری کرنے لگیں؟ تب تو ہم یقیناً غلطی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہوں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور کہنے لگے”ایک اکیلا آدمی جو ہم ہی میں سے ہے کیا اب ہم اُس کے پیچھے چلیں؟ اِس کا اتباع ہم قبول کر لیں تو اِس کے معنی یہ ہوں گے کہ ہم بہک گئے ہیں اور ہماری عقل ماری گئی ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
انہوں نے کہا : کیا ہم اپنے میں سے ہی ایک بشر کی پیروی کریں ؟ پھر تو یقیناہم پڑجائیں گے گمراہی میں اور آگ میں۔