سورہ Al-Munafiqun — آیت 3
منافقین · 63:3 · 3/11
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ ءَامَنُوا۟ ثُمَّ كَفَرُوا۟ فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ
Thalika bi-annahum amanoothumma kafaroo fatubiAAa AAala quloobihim fahum layafqahoon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
یہ اس لئے کہ یہ (پہلے تو) ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی۔ سو اب یہ سمجھتے ہی نہیں
محمد جوناگڑھی
یہ اس سبب سے ہے کہ یہ ایمان ﻻکر پھر کافر ہوگئے پس ان کے دلوں پر مہر کر دی گئی۔ اب یہ نہیں سمجھتے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
کیسی بُری حرکتیں ہیں جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔ یہ سب کچھ اس وجہ سے ہے کہ ان لوگوں نے ایمان لا کر پھر کفر کیا اس لیے ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، اب یہ کچھ نہیں سمجھتے۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یہ اس وجہ سے ہے کہ یہ لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی پس یہ سمجھنے سے عاری ہوگئے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
یہ اس سبب سے ہے کہ یہ ایمان ﻻکر پھر کافر ہوگئے[1] پس ان کے دلوں پر مہر کر دی گئی۔ اب یہ نہیں سمجھتے.
حواشی
[1] اس سے معلوم ہوا کہ منافقین بھی صریح کافر ہیں۔