سورہ Al-Mu'minun — آیت 12

مومنین · 23:12 · 12/118

وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِن سُلَـٰلَةٍ مِّن طِينٍ

Walaqad khalaqna al-insana minsulalatin min teen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصے سے پیدا کیا ہے

محمد جوناگڑھی

یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہم نے انسان کو مٹی کے ست سے بنایا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

ہم نے پیدا کیا انسان کو مٹیّ کے خلاصی سے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا.[1]

حواشی

[1] مٹی سے پیدا کرنے کا مطلب، ابو البشر حضرت آدم (عليه السلام) کی مٹی سے پیدائش ہے یا انسان جو خوراک بھی کھاتا ہے وہ سب مٹی سے ہی پیدا ہوتی ہیں، اس اعتبار سے اس نطفے کی اصل، جو خلقت انسانی کا باعث بنتا ہے، مٹی ہی ہے۔