سورہ Al-Ma'idah — آیت 37

دسترخوان · 5:37 · 37/120

يُرِيدُونَ أَن يَخْرُجُوا۟ مِنَ ٱلنَّارِ وَمَا هُم بِخَـٰرِجِينَ مِنْهَا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ

Yureedoona an yakhrujoo mina annariwama hum bikharijeena minha walahum AAathabunmuqeem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

(ہر چند) چاہیں گے کہ آگ سے نکل جائیں مگر اس سے نہیں نکل سکیں گے اور ان کے لئے ہمیشہ کا عذاب ہے

محمد جوناگڑھی

یہ چاہیں گے کہ دوزخ میں سے نکل جائیں لیکن یہ ہرگز اس میں سے نہ نکل سکیں گے، ان کے لئے تو دوامی عذاب ہیں۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہ چاہیں گے کہ دوزخ کی آگ سے نکل بھاگیں مگر نہ نکل سکیں گے اور انہیں قائم رہنے والا عذاب دیا جائے گا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہ چاہیں گے کہ آگ سے کسی طرح نکل جائیں لیکن نکل نہیں پائیں گے اور ان کے لیے ہوگا قائم رہنے والا عذاب

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

یہ چاہیں گے کہ دوزخ میں سے نکل جائیں لیکن یہ ہرگز اس میں سے نہ نکل سکیں گے، ان کے لئے تو دوامی عذاب ہیں۔[1]

حواشی

[1] یہ آیت کافروں کے حق میں ہے، کیونکہ مومنوں کو بالآخر سزا کے بعد جہنم سے نکال لیا جائے گا جیسا کہ احادیث سے ثابت ہے۔