سورہ Al-Jinn — آیت 19

جن · 72:19 · 19/28

وَأَنَّهُۥ لَمَّا قَامَ عَبْدُ ٱللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا۟ يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًا

Waannahu lamma qama AAabdu AllahiyadAAoohu kadoo yakoonoona AAalayhi libada

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جب خدا کے بندے (محمدﷺ) اس کی عبادت کو کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے

محمد جوناگڑھی

اور جب اللہ کا بنده اس کی عبادت کے لیے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وه بھیڑ کی بھیڑ بن کر اس پر پل پڑیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور یہ کہ جب اللہ بندہ اُس کو پکارنے کے لیے کھڑا ہوا تو لوگ اُس پر ٹُوٹ پڑنے کے لیے تیار ہوگئے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اس کو پکارنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ لوگ اس پر ہجوم کر کے آجائیں گے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور جب اللہ کا بنده اس کی عبادت کے لیے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ وه بھیڑ کی بھیڑ بن کر اس پر پل پڑیں.[1]

حواشی

[1] عَبْدُاللّٰہِ سے مراد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہیں اور مطلب ہے کہ انس و جن مل کر چاہتے ہیں کہ اللہ کے اس نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں، لیکن امام ابن کثیر نے اسے رجوع کرنا قرار دیا ہے۔