سورہ Al-Isra — آیت 92

رات کا صفر · 17:92 · 92/111

أَوْ تُسْقِطَ ٱلسَّمَآءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا أَوْ تَأْتِىَ بِٱللَّهِ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ قَبِيلًا

Aw tusqita assamaa kamazaAAamta AAalayna kisafan aw ta'tiya billahiwalmala-ikati qabeela

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

یا جیسا تم کہا کرتے ہو ہم پر آسمان کے ٹکڑے لا گراؤ یا خدا اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے لاؤ

محمد جوناگڑھی

یا آپ آسمان کو ہم پر ٹکڑے ٹکڑے کرکے گرا دیں جیسا کہ آپ کا گمان ہے یا آپ خود اللہ تعالیٰ کو اور فرشتوں کو ہمارے سامنے ﻻکھڑا کریں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

یا تو آسمانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ہمارے اوپر گرا دے جیسا کہ تیرا دعویٰ ہے یا خدا اور فرشتوں کو رُو در رُو ہمارے سامنے لے آئے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یا آپ گرا دیں آسمان ہم پر ٹکڑے ٹکڑے کر کے جیسا کہ آپ دعویٰ کرتے ہیں یا آپ لے آئیں اللہ کو اور فرشتوں کو (ہمارے) سامنے