سورہ Al-Isra — آیت 89

رات کا صفر · 17:89 · 89/111

وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِى هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانِ مِن كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَىٰٓ أَكْثَرُ ٱلنَّاسِ إِلَّا كُفُورًا

Walaqad sarrafna linnasifee hatha alqur-ani min kulli mathalin faabaaktharu annasi illa kufoora

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور ہم نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان کردی ہیں۔ مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کیا

محمد جوناگڑھی

ہم نے تو اس قرآن میں لوگوں کے سمجھنے کے لئے ہر طرح سے تمام مثالیں بیان کردی ہیں، مگر اکثر لوگ انکار سے باز نہیں

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہم نے اس قرآن میں لوگوں کو طرح طرح سے سمجھایا مگر اکثر انکار ہی پر جمے رہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم نے پھیر پھیر کر بیان کی ہیں لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں لیکن اکثر لوگ انکار (اور کفران نعمت) ہی پر اڑے ہوئے ہیں