سورہ Al-Isra — آیت 88
رات کا صفر · 17:88 · 88/111
قُل لَّئِنِ ٱجْتَمَعَتِ ٱلْإِنسُ وَٱلْجِنُّ عَلَىٰٓ أَن يَأْتُوا۟ بِمِثْلِ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِۦ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا
Qul la-ini ijtamaAAati al-insu waljinnuAAala an ya'too bimithli hatha alqur-ani laya'toona bimithlihi walaw kana baAAduhum libaAAdinthaheera
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
کہہ دو کہ اگر انسان اور جن اس بات پر مجتمع ہوں کہ اس قرآن جیسا بنا لائیں تو اس جیسا نہ لاسکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کو مددگار ہوں
محمد جوناگڑھی
کہہ دیجیئے کہ اگر تمام انسان اور کل جنات مل کر اس قرآن کے مثل ﻻنا چاہیں تو ان سب سے اس کے مثل ﻻنا ناممکن ہے گو وه (آپس میں) ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
کہہ دو کہ اگر انسان اور جِن سب کے سب مل کر اِس قرآن جیسی کوئی چیزلانے کی کوشش کریں تو نہ لا سکیں گے، چاہے وہ سب ایک دوسرے کے مددگار ہی کیوں نہ ہوں۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
آپ کہہ دیجیے کہ اگر جمع ہوجائیں تمام انسان اور تمام جن اس بات پر کہ وہ اس قرآن کی مانند لے آئیں تو وہ نہیں لاسکیں گے اس کی مانند اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار بھی بن جائیں