سورہ Al-Isra — آیت 79

رات کا صفر · 17:79 · 79/111

وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَتَهَجَّدْ بِهِۦ نَافِلَةً لَّكَ عَسَىٰٓ أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُودًا

Wamina allayli fatahajjad bihi nafilatanlaka AAasa an yabAAathaka rabbuka maqaman mahmooda

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور بعض حصہ شب میں بیدار ہوا کرو (اور تہجد کی نماز پڑھا کرو)۔ (یہ شب خیزی) تمہاری لئے (سبب) زیادت ہے (ثواب اور نماز تہجد تم کو نفل) ہے قریب ہے کہ خدا تم کو مقام محمود میں داخل کرے

محمد جوناگڑھی

رات کے کچھ حصے میں تہجد کی نماز میں قرآن کی تلاوت کریں یہ زیادتی آپ کے لئے ہے عنقریب آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور رات کو تہجّد پڑھو، یہ تمہارے لیے نفل ہے، بعید نہیں کہ تمہارا ربّ تمہیں مقامِ محمُود پر فائز کر دے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور رات کے ایک حصے میں آپ جاگیے اس (قرآن) کے ساتھ یہ اضافی چیز ہے آپ کے لیے امید ہے کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمود پر فائز فرمائے گا