سورہ Al-Isra — آیت 66

رات کا صفر · 17:66 · 66/111

رَّبُّكُمُ ٱلَّذِى يُزْجِى لَكُمُ ٱلْفُلْكَ فِى ٱلْبَحْرِ لِتَبْتَغُوا۟ مِن فَضْلِهِۦٓ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا

Rabbukumu allathee yuzjee lakumualfulka fee albahri litabtaghoo min fadlihi innahukana bikum raheema

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

تمہارا پروردگار وہ ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کے فضل سے (روزی) تلاش کرو۔ بےشک وہ تم پر مہربان ہے

محمد جوناگڑھی

تمہارا پروردگار وه ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو۔ وه تمہارے اوپر بہت ہی مہربان ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

تمہارا (حقیقی)ربّ تو وہ ہے جو سمندر میں تمہاری کشتی چلاتا ہے تا کہ تم اس کا فضل تلاش کرو۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ تمہارے حال پر نہایت مہربان ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تمہارا رب وہ ہے جو چلاتا ہے تمہارے لیے کشتیوں کو سمندر میں تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرسکو یقیناً وہ تم پر بہت ہی رحیم ہے