سورہ Al-Isra — آیت 56

رات کا صفر · 17:56 · 56/111

قُلِ ٱدْعُوا۟ ٱلَّذِينَ زَعَمْتُم مِّن دُونِهِۦ فَلَا يَمْلِكُونَ كَشْفَ ٱلضُّرِّ عَنكُمْ وَلَا تَحْوِيلًا

Quli odAAu allatheena zaAAamtum mindoonihi fala yamlikoona kashfa addurriAAankum wala tahweela

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

کہو کہ (مشرکو) جن لوگوں کی نسبت تمہیں (معبود ہونے کا) گمان ہے ان کو بلا کر دیکھو۔ وہ تم سے تکلیف کے دور کرنے یا اس کے بدل دینے کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے

محمد جوناگڑھی

کہہ دیجیئے کہ اللہ کے سوا جنہیں تم معبود سمجھ رہے ہو انہیں پکارو لیکن نہ تو وه تم سے کسی تکلیف کو دور کرسکتے ہیں اور نہ بدل سکتے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِن سے کہو، پکار دیکھو اُن معبودوں کو جن کو تم خدا کے سوا (اپنا کارساز)سمجھتے ہو، وہ کسی تکلیف کو تم سے نہ ہٹا سکتے ہیں نہ بدل سکتے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

آپ کہیے کہ ان کو پکار دیکھو جن کو تم نے اس کے سوا (معبود) گمان کر رکھا ہے تو نہ انہیں کچھ اختیار حاصل ہے تم سے کوئی تکلیف دور کرنے کا اور نہ ہی (تمہاری حالت) بدلنے کا