سورہ Al-Isra — آیت 5
رات کا صفر · 17:5 · 5/111
فَإِذَا جَآءَ وَعْدُ أُولَىٰهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَآ أُو۟لِى بَأْسٍ شَدِيدٍ فَجَاسُوا۟ خِلَـٰلَ ٱلدِّيَارِ ۚ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولًا
Fa-itha jaa waAAdu oolahumabaAAathna AAalaykum AAibadan lana oleeba'sin shadeedin fajasoo khilala addiyariwakana waAAdan mafAAoola
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
پس جب پہلے (وعدے) کا وقت آیا تو ہم نے سخت لڑائی لڑنے والے بندے تم پر مسلط کردیئے اور وہ شہروں کے اندر پھیل گئے۔ اور وہ وعدہ پورا ہو کر رہا
محمد جوناگڑھی
ان دونوں وعدوں میں سے پہلے کے آتے ہی ہم نے تمہارے مقابلہ پر اپنے بندے بھیج دیئے جو بڑے ہی لڑاکے تھے۔ پس وه تمہارے گھروں کے اندر تک پھیل گئے اور اللہ کا یہ وعده پورا ہونا ہی تھا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
آخرِ کار جب اُن میں سے پہلی سرکشی کا موقع پیش آیا، تو اے بنی اسرائیل، ہم نے تمہارے مقابلے پر اپنے ایسے بندے اُٹھائے جو نہایت زور آور تھے اور وہ تمہارے ملک میں گھُس کر ہر طرف پھیل گئے۔ یہ ایک وعدہ تھا جسے پُورا ہو کر ہی رہنا تھا۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
پھر جب ان دونوں میں سے پہلے وعدے کا وقت آگیا تو ہم نے تم پر مسلط کردیے اپنے سخت جنگجو بندے تو وہ تمہاری آبادیوں میں گھس گئے اور (یوں ہمارا) جو وعدہ تھا وہ پورا ہو کر رہا