سورہ Al-Isra — آیت 35

رات کا صفر · 17:35 · 35/111

وَأَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ إِذَا كِلْتُمْ وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا

Waawfoo alkayla itha kiltum wazinoobilqistasi almustaqeemi thalika khayrun waahsanuta'weela

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جب (کوئی چیز) ناپ کر دینے لگو تو پیمانہ پورا بھرا کرو اور (جب تول کر دو تو) ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو۔ یہ بہت اچھی بات اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت بہتر ہے

محمد جوناگڑھی

اور جب ناپنے لگو تو بھر پور پیمانے سے ناپو اور سیدھی ترازو سے توﻻ کرو۔ یہی بہتر ہے اور انجام کے لحاظ سے بھی بہت اچھا ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

پیمانے سے دو تو پُورا بھر کر دو، اور تولو تو ٹھیک ترازو سے تولو۔ یہ اچھا طریقہ ہے اور ہلحاظِ انجام بھی یہی بہتر ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جب تم ناپو تو پیمانہ پورا بھرو اور وزن کرو سیدھی ترازو کے ساتھ یہی بہتر ہے اور انجام کے اعتبار سے بھی خوب تر ہے