سورہ Al-Insan — آیت 31

انسان · 76:31 · 31/31

يُدْخِلُ مَن يَشَآءُ فِى رَحْمَتِهِۦ ۚ وَٱلظَّـٰلِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًۢا

Yudkhilu man yashao fee rahmatihiwaththalimeena aAAadda lahum AAathabanaleema

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کے لئے اس نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

محمد جوناگڑھی

جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرلے، اور ﻇالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے.*

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اپنی رحمت میں جس کو چاہتا ہے داخل کرتا ہے، اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہ داخل کرے گا اپنی رحمت میں جس کو چاہے گا۔ اور رہے ظالم تو ان کے لیے اس نے بہت دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔